بدترین دہشتگردی کی ویڈیو ریلیز، ایمبولینس کو آگ لگا کر زخمیوں سمیت جلا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

دہشت گردی
(فوٹو: آن لائن)

فتنہ الخوارج نے بدترین دہشت گردی کی ویڈیو ریلیز کردی، کرک میں ایمبولینس کو نذرِ آتش کرکے زخمی ایف سی اہلکاروں کو  زندہ جلادیا گیا۔ حکام کے مطابق شہید ہونے والے تمام اہلکار خیبر پختونخوا کے رہائشی تھے۔

دہشت گردوں نے 23 فروری واقعہ کی پوری فلم بندی کی۔ سوشل میڈیا پر ریلیز کیا۔ خوارج نے پہلے ایف سی کی پوسٹ کو کواڈ کاپٹر  سے حملے کا نشانہ بنایا۔ پھر جب دو ایمبولینسز پوسٹ حملے سے زخمی افراد کو لینے پوسٹ پر پہنچیں تو خوارج نے زخمیوں کو لے جاتے ہوئے دونوں ایمبولینسز پر حملہ کیا۔

خارجی دہشت گردوں نے ایک ایمبولینس کو آگ لگا کر زخمیوں کو بھی اس کے ساتھ ہی زندہ جلا دیا۔ دوسری ایمبولینس زخمیوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہی۔ خوارج نے رمضان میں سافٹ ٹارگٹ کا انتخاب کیا جبکہ  زخمیوں کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کھلی بربریت اور اسلام کے سراسر خلاف ہے۔

اس طرح خارجی دہشت گردوں نے پختونوں کو نشانہ بنا کرثابت کردیا کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ اسلام بے گناہوں اور زخمیوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ان جوانوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ۔ آخری خارجی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Related Posts