پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کا ابتدائی شیڈول تیار کیا گیا ہے جس کے تحت ملک کے 6 شہروں میں میچز ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد میں ہوگا، فائنل 10 مئی کو لاہور میں ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ ۔
میڈیا رپورٹس اور ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان کے 6 شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔ کراچی ، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اورپشاور میچز کی میزبانی کریں گے، پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں بھی کھیلے جائیں گے۔
دلچسپ طور پر پی ایس ایل الیون میں لاہور میں سب زیادہ 12 میچز شیڈول ہیں، راولپنڈی میں 10 اور فیصل آباد 7 میچز کی میزبانی کرے گا۔ کراچی میں 6 میچز، ملتان میں پانچ اور پشاور میں دو میچز کھیلے جانے کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








