بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں رانچی سے دہلی جانے والی ایک ایئر ایمبولینس گر کر تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار تمام سات افراد جان بحق ہو گئے۔
انڈین حکام کے مطابق یہ چارٹرڈ ایئر ایمبولینس پیر کو مشرقی جھارکھنڈ کے کسریا علاقے میں گر کر تباہ ہوئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بتایا کہ حادثے سے قبل طیارے نے موسم کی وجہ سے راستے میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ور پرواز شروع ہونے کے 23 منٹ بعد ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ یہ پرواز بیچ کرافٹ سی 90 ایئر ایمبولینس کی تھی اور ریڈ برڈ ایئرویز کے ذریعہ چلائی جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت میں طیارہ گرنے سے بھاری جانی نقصان کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ جنوری میں مغربی مہاراشٹرا میں نائب وزیر اور چار دیگر افراد کا چارٹرڈ طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا، جبکہ 22 فروری کو انڈین ایئر فورس کا لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس بھی حادثے کا شکار ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








