سوشل میڈیا پر ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط نشر ہونے کے 2 روز بعد بھی اسی ٹی وی سیریل کے چرچے ہیں۔ عکسبندی کے دوران مختلف مناظر کے پس منظر (بی ٹی ایس) سے لی گئی تصاویر بھی مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔
محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ٹی وی سیریل کے کمزور پلاٹ اور کہانی کے باوجود اداکاروں نے اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان کافی عرصے بعد ٹی وی پر جلوہ گر ہوئیں۔ عثمان مختار اورکبریٰ خان بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔ کاسٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

ڈرامہ نگار عمیرہ احمد کے لکھے گئے ٹی وی سیریل کیلئے ہدایات کے فرائض فاروق رند جبکہ پروڈکشن کے مومنہ درید نے سرانجام دئیے ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی 3 کزنز کے اردگرد گھومتی ہے جو اسود، مہرین اور مشعال ہیں اور مشعال جان کی بازی ہار جاتی ہے۔ الزام مہرین پر عائد کردیا جاتا ہے۔

بنیادی طور پر ہم کہاں کے سچے تھے کی کہانی ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں خوف و دہشت کا شکار ہوئے ہوں یا ان کا ماضی تلخ یادوں سے منسلک ہو۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








