منشیات جلانے پر سیلفی مہنگی پڑ گئی، عدنان صدیقی پر میمز کی بھرمار

تازہ ترین

تازہ ترین

منشیات جلانے پر سیلفی مہنگی پڑ گئی، عدنان صدیقی پر میمز کی بھرمار
منشیات جلانے پر سیلفی مہنگی پڑ گئی، عدنان صدیقی پر میمز کی بھرمار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور فلمساز عدنان صدیقی کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے منشیات جلانے کے موقعے پر سیلفی مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نے ان پر میمز کی بھرمار کرتے ہوئے تنقید کے نشتر برسا دئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی کے نام پر میمز کا سلسلہ چل نکلا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عدنان صدیقی جو سیلفی میں نظر آرہے ہیں، عمران خان ہیں جبکہ پیچھے منشیات کے نام پر عوام کو جلا کر کہا جارہا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔

سیلفی کا پس منظر

گزشتہ ہفتے معروف اداکار و فلمساز نے کسٹمز کراچی کی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں بڑی تعداد میں شراب اور منشیات جلائی گئیں۔ اسی موقعے پر عدنان صدیقی نے  ایک سیلفی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور ایک سنجیدہ پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حریم شاہ اور شیخ رشید کی کال وائرل، تابش ہاشمی نے بھانڈا پھوڑ دیا

تصویری تجزیہ، اریبہ حبیب کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

سیلفی کے ساتھ ہی عدنان صدیقی نے منشیات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اتنی بھاری مقدار میں منشیات جلانے سے جو آلودگی پھیل رہی ہے، اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

میمز کا طوفان

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے میمز بنانے کے فن پر مہارت حاصل کر لی ہے۔ عوام نے جلائی جانے والی منشیات پر عدنان صدیقی کے سنجیدہ پیغام کو اہمیت نہ دیتے ہوئے مزاحیہ سے مزاحیہ میمز شیئر کیں۔

https://twitter.com/NewbornEngineer/status/1477687381197266947

https://twitter.com/reereereeba/status/1477723740981153792

https://twitter.com/RantsPakistani/status/1477992377856012292

https://twitter.com/bilaal_ahmad_/status/1478064025191735303

 

Related Posts