اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کو بتایا کہ تمباکو کی مصنوعات پر ایڈوانس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی آئندہ مالی سال بھی 10 روپے پربرقرار رہے گی۔
تمباکو کے کاشتکاروں پر پیشگی ایف ای ڈی اور ٹیکس کے بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے ایڈوانس ایف ای ڈی کو 10 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
ایف بی آر نے یہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرسربراہی کام کرنیوالی خصوصی کمیٹی کو زرعی مصنوعات سے متعلق سفارشات پیش کردی ہیں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایف بی آر نے حکومت کے لئے بالواسطہ مزید محصولات پیدا کرنے کے لئے مکمل طور پر ایڈجسٹ ٹیکس کو 10 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی۔
مزید پڑھیں:چھاپے، گرفتاریاں، ایف بی آر کا ہدف پورا کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنیکا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








