کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 291.37 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 41730.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.7 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 131 شیئرز کا لین دین ہوا، زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 80ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے باعث امریکی کرنسی 207 روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گاڑی میں ایندھن کی بچت کیسے کی جاسکتی ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








