این اے 240 ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا وقت ختم، گنتی شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

این اے 240 ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
این اے 240 ضمنی انتخاب، ووٹنگ کا وقت ختم، گنتی شروع

کراچی: شہر قائد کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوگیا،جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

کچھ پولنگ سٹیشنوں میں شام 5 بجے کے بعد بھی لوگ پولنگ سٹیشنوں کے اندر موجود تھے اور انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

کراچی کے حلقہ این اے 240 کورنگی 2 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جمعرات کی صبح شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

یہ نشست ایم این اے اقبال محمد علی کے 19 اپریل کو انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وہ 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے ٹکٹ پر این اے 240 سے منتخب ہوئے تھے۔

حلقے میں کل 529,855 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 2,94,385 مرد اور 2,35,470 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

مختلف سیاسی جماعتوں جیسے کہ متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان پیپلز پارٹی، تحریک لبیک پاکستان، پاک سرزمین پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ 18 آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پی کے رفیع الدین فیصل، پی ایس پی کے شبیر قائم خانی، پی پی پی کے ناصر لودھی اور ٹی ایل پی کے کاشف قادری کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جس کے اس وقت کراچی سے سب سے زیادہ ایم این ایز ہیں، نے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کیا ہے۔ کراچی کے حقوق کے لیے مہم چلانے والی جماعت اسلامی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔

حلقے میں 309 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 203 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 106 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ضلع کورنگی میں ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی،اسلحے کا آزادانہ استعمال

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔

Related Posts