پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ،41ہزارپوائنٹس کی حد بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ۔

انڈیکس  728.29پوائنٹس کے اضافے سے41644.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ  70.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا  گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 48ارب 71کروڑ3لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت32.16فیصد زائد رہا ۔

گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغازمثبت زون میں ہوا اور منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41916پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز کی فروخت بڑھنے کے باعث مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس728.29پوائنٹس کے اضافے سے41644.88پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: بھارت، شہریت قانون کے خلاف دہلی کی جامعہ میں شدید احتجاج، 100 سے زائد زخمی

کے ایس ای30انڈیکس 349.73پوائنٹس کے اضافے سے 18969پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 551.75پوائنٹس کے اضافے سے 29871.91 پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور391کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ96میں کمی اور19 میں استحکام رہا ۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 48ارب 71کروڑ3لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے کا حجم بڑھ کر80  کھرب51 ارب13کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی۔ پیر کو35کروڑ77لاکھ 88ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 8کروڑ70لاکھ 75ہزار شیئرز زائد ہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں380روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر8480روپے ہو گئی اسی طرح 100روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت7300روپے پر جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق جلد فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید کا دعویٰ

سیپ ہائرٹیکس اور سیپ ہائرفائبر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 49.99روپے اور 46.84 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سیپ ہائرٹیکس کے حصص کی قیمت کم ہو کر1010روپے اور سیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت 46.84روپے ہو گئی۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،سوئی سدرن گیس کمپنی ،فوجی فوڈز،پاک انٹر بلک،بینک آف پنجاب،فیصل بینک ،میپل لیف اورکے الیکٹرک کے شیئرز سرفہرست رہے۔

Related Posts