ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh-High-Court

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر فیصل صدیقی نے موقف دیا کہ ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ عدالتی احکامات کے سنگین خلاف ورزی ہے۔ حالیہ دنوں میں80 پولیس افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔ سندھ حکومت نے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق جلد فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید کا دعویٰ

ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ بھی آئی جی کے علم کے بغیر تبدیل کردیا گیا۔ ایس ایس پی کا تبادلہ آئی جی کا اختیار ہے۔ ڈی آئی جی کے تبادلے کیلئے آئی جی سے مشاورت لازمی ہے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ ایڈوکیٹ جنرل خود پیش ہوں گے کچھ مہلت دی جائے۔ عدالت نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلوں کا نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے سندھ حکومت سے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے بظاہر آئی جی نے ان تبادلوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts