پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 721.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں 362 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 240 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 101 میں مسلسل کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
سفائر فائبر میں 82.31 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 1,112.69 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد بھنیرو ٹیکسٹائل 14.00 روپے کی کمی کے ساتھ 986.00 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے باعث 16 اکتوبر کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
16 اکتوبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع ہے؟
آنے والے جائزے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے، ایسا ہوا تو یہ اب تک ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








