16 اکتوبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے باعث 16 اکتوبر کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 300 روپے فی لیٹر سے نیچے آنے کا امکان ہے۔

آنے والے جائزے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے، ایسا ہوا تو یہ اب تک ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہوگی۔

تاہم یہ امکان بھی ہے کہ نگراں حکومت اس کے برعکس فیصلہ کرے، خصوصاً ہائی اسپیڈ ڈیزل سے متعلق جو فی الوقت پیٹرول پر 60 روپے کے مقابلے میں 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عائد کرتا ہے۔

حکومت بجٹ اہداف اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے تحت رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں تقریباً 869 ارب روپے وصول کرنا چاہتی ہے۔

اگر حکومت کمی کرتی ہے، تو یہ نگران حکومت مسلسل دوسری بار قیمتوں میں کمی کرے گی، جبکہ اس سے قبل مسلسل تین بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 15 اگست سے 15 ستمبر کے درمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 58.43 روپے اور 55.83 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ اس وقت حکومت پیٹرول پر 82 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 73 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، 2 لاکھ سے نیچے آگیا

تمام پیٹرولیم مصنوعات پراس وقت جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے لیکن حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ ایچ ایس ڈی، ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپونینٹ اور 95 ریسرچ آکٹین نمبر (آر او این) پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کی جارہی ہے۔

یکم ستمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 300 روپے فی لیٹر سے زائد ہیں اوپر ہیں۔ مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ ایندھن صارفین کی قیمتوں میں اضافے کا اہم محرک رہا ہے جس کی وجہ سے ستمبر میں افراط زر کی شرح 31.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ نئی کمی افراط زر کا بڑھتا ہوا رجحان روک سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس ریٹس اوردیگر اوورہیڈز کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمت میں 36 سے 38 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے کیونکہ بین الاقوامی قیمت 99 ڈالر فی بیرل سے 87 ڈالر فی بیرل تک 12 فیصد کم اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 فیصد بہتری ہے۔

اسرائیل نے حماس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس سے رقم سرکاری خزانے میں منتقل کرلی

گزشتہ پندرہ روز کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے درآمدی کارگو محفوظ بنانے کے لیے ادا کیا جانے والا پیٹرول پریمئیم 15 ڈالر سے بڑھ کر 16.7 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

یہ تبدیلیاں مدنظر رکھتے ہوئے ایکس ریفائنری پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹر سے زیادہ کمی کا امکان ہے، لہٰذا اگلے 15 روز تک ایکس ڈپو کی قیمت تقریبا 286 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

یہ تخمینہ رواں ماہ کے پہلے 12 دنوں میں حقیقی اخراجات اور آخری تین دن کے تخمینے پر مبنی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 سے 20 روپے فی لیٹر ممکن ہے بشرطیکہ حکومت پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر برقراررکھنے کا فیصلہ کرے۔

تاہم وزارت خزانہ بجٹ ہدف کو پورا کرنے کے لیے لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافے پر زور دے سکتی ہے۔ اس صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 14 سے 15 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

پیٹرول کی طرح عالمی مارکیٹ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی تقریبا 8 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 114 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو گزشتہ دو ہفتوں میں 122 ڈالر تھی۔

Related Posts