کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے لیے نصب ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہو گیا۔
ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی ہے کہ ڈسٹری بیوشن باکس کی چوری کے بعد سیف سٹی کے کیمرے بھی بند ہو گئے جنہیں کھمبوں سے اتار لیا گیا۔
ڈی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود ہوتا ہے۔
چوری کے بعد یہ سوال بھی اٹھا کہ باکس سے متعلقہ الرام کیوں فعال نہیں ہوا، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایت کی گئی تھی اور زونل ڈی آئی جیز کے ساتھ میٹنگ بھی کی گئی تھی۔
ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ یہ واقعہ تشویشناک ہے اور اس کی فوری تحقیقات کی جائیں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








