اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100انڈیکس 1لاکھ 71ہزار کی حد پر بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار کی حد پر بحال ہے جبکہ مزید مثبت سمت میں کاروبار کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 755پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1لاکھ 71 ہزار کی حد پر بحال ہوگیا۔ انڈیکس میں 1 لاکھ 71 ہزار 69 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی لمحات میں ہی 400 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا تاہم دن 11 بج کر 50 منٹ میں مارکیٹ میں اچانک مندی کے بادل چھائے اور 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں کچھ اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان غالب رہا جن میں سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل تھے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی تھی جہاں پرافٹ ٹیکنگ نے ابتدائی مثبت رجحان کو ختم کر دیا تھا۔ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 294.05 پوائنٹس یا 0.17 فیصد کمی کے ساتھ 170,447.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts