سونے کی خریداری خواب بن گئی! جانیں منگل 7 جنوری 2025 کو ایک تولہ سونا کتنے کا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے باعث آج ایک تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس جے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے ریٹس جاری کرے گا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 1 ہزار 201 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام 3 لاکھ 67 ہزار 780 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 361 روپے اور 10 گرام چاندی 2 7 ہزار 168 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس 4 ہزار 456 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 78.86 امریکی ڈالر فی اونس پر موجود ہے

ماہرین کے مطابق کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی مارکیٹس میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Related Posts