کراچی میں کتے کے کاٹنے کے واقعات وبا کی شکل اختیار کرگئے، رواں سال کے صرف پہلے 5 دنوں میں کتوں نے 850 افراد کو کاٹ لیا۔
انڈس اسپتال کورنگی میں پانچ دنوں میں 300 نئے سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سول اور جناح اسپتال میں بھی کتے کے کاٹنے کے 300 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
انچارج ڈاگ بائٹ کلینک ڈاکٹر آفتاب گوہر کے مطابق زیادہ تر یہ کیسز کورنگی، حب چوکی، بلدیہ، لانڈھی اور گڈاپ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
انڈس اسپتال میں کتے کے کاٹے کا شکار 41 سالہ شخص کی انفیکشن پھیلنے کے باعث انگلی کاٹنی پڑی۔ ڈاکٹر آفتاب گوہر نے خبردار کیا کہ ریبیز کی علامات ظاہر ہونے کے بعد یہ بیماری تقریباً ہمیشہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاگ بائٹ کی صورت میں فوراً طبی امداد لیں اور ویکسین لگوائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








