پنجاب میں سگ گزیدگی کے واقعات کے بعد آوارہ کتوں کیخلاف مہم شروع، پالتو کتوں کے مالکان کیلئے سخت ہدایات جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پنجاب کے ضلع وہاڑی کی انتظامیہ نے ضلع میں پالتو کتوں کے بڑھتے ہوئے کاٹنے کے واقعات کے پیش نظر تمام پالتو کتوں کی رجسٹریشن کا حکم دے دیا ہے تاکہ مالکان کو اپنے جانوروں کی جانب سے ہونے والے نقصان کے ذمہ دار ٹھہرایا جا سکے۔

یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورایا نے جاری کی، جبکہ ضلع بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جن میں متعدد افراد، بشمول بچے اور بزرگ شہری زخمی ہوئے اور حالیہ واقعے میں ایک بزرگ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق گزشتہ دنوں میلسی میں کتوں کے ایک غول کے حملے میں بزرگ خاتون نذیراں بی بی جاں سے گزر گئیں، جبکہ ایک نابالغ لڑکا زوہیب شدید زخمی ہوا۔

نئی ہدایات کے تحت تمام پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی اور ان کے مالکان کی مکمل تفصیلات ریکارڈ کی جائیں گی۔ پالتو کتوں کے مالکان اپنے کتوں کی ویکسینیشن بھی یقینی بنائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے انتباہ دیا کہ اگر کسی شخص کو پالتو کتے نے کاٹا تو متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے مالک کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

ادھر، میلسی تحصیل انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تین روزہ مہم کے دوران 100 سے زائد آوارہ کتوں کو مار دیا گیا۔ یہ کارروائی ضلع کونسل، مقامی حکومت اور سوتھرا پنجاب کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

Related Posts