خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ایک نوجوان صرف 200 روپے پر جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ثاقب اور ملزم شیرباز کے درمیان دو سو روپے کے تنازع پر لڑائی ہوگئی، جس کے دوران شیرباز نے مبینہ طور پر ثاقب پر چھری سے حملہ کیا اور شدید زخمی کر دیا۔
واقعے کے فوراً بعد اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا، جہاں دورانِ علاج اس کی موت ہو گئی۔
بعد ازاں پولیس نے شیرباز کو گرفتار کر کے خاکی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا۔
ادھر ایبٹ آباد کے کینٹ ایریا میں ایک 20 سالہ خاتون سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ خودکشی تھی یا کسی اور صورتحال میں فائرنگ کی زد میں آئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








