سونے کی خریداری ناممکن امر ہوگیا؛ فی تولہ قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، آج بدھ 10 ستمبر 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر فروخت ہو رہا ہے اور یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کارامد رہے گے جس کے بعد صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن تازہ نرخ جاری کرے گی۔

صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 514 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 4 ہزار 358 روپے تک جا پہنچی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی 17 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 736 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونا 41 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی، افراطِ زر اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

Related Posts