پاک فوج کیخلاف ناپاک مہم چلانے والے 12مرکزی ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

وطن کی سرحدوں کے محافظوں اور ملکی سلامتی کی ضامن پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے قانون کا شکنجے میں آگئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی نے مذموم مہم میں ملوث 12 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ریٹائرڈ میجر کی گرفتاری کیلیے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث 2 ہزار 200 ملزمان کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں جبکہ متعدد کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فوج کیخلاف مہم کے ماسٹرمائنڈ کا سراغ لگ گیا، رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے3 ،فیصل آباد سے 4گجرانوالہ سے 2ملزمان جبکہ کراچی، اسلام اباد اور ڈی آئی خان سے بھی 5 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلانے ولاے راولپنڈی کے عادل فاروق نامی ٹرولر کو 30 نوٹسز جبکہ لاہور کے عبدالشکور کے نام 25 نوٹسز جاری ہوئے اور ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے ٹرولر کاشف سعید کو 16 بار طلب کیا گیا، گوجرانوالہ سے علی فیصل بھی اس گھناؤنے کھیل میں شامل تھے، پاک فوج کیخلاف مہم پر سب سے زیادہ ایف آئی آرز بھی گوجرانوالہ میں درج کی گئیں۔

 دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4، 4 مقدمات درج کئے گئے، لاہور میں ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج ہوئے جبکہ کراچی میں 15 اور پشاور میں بھی 20 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔

Related Posts