کینیڈا، جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بننے کے لئے پر اُمید

تازہ ترین

تازہ ترین

کینیڈا، جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بننے کے لئے پر اُمید
کینیڈا، جسٹن ٹروڈو تیسری بار وزیراعظم بننے کے لئے پر اُمید

کینیڈا: الیکشن کے بعد کینیڈا میں ووٹوں کی گنتی عمل جاری ہے تاہم بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کامیاب ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جماعت لبرل کے امیدوار 157 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن حکومت قائم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں 170 نشستوں کے ساتھ اکثریت ضروری ہے۔

کینیڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت لبرل حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ لبرلز اکثریتی حکومت بنا سکیں گے یا پھر انہیں اتحادی حکومت بنانا پڑے گی۔

کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم عالمی وبا کورونا کی وجہ سے ڈاک سے بھیجے گئے ووٹوں کے باعث نتائج میں تاخیر کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی شخصیات بھی انتہائی فعال رہیں۔عام انتخابات میں لبرلز، کنزرویٹو، این ڈی پی، گرینز اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے 20 پاکستانی امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔نتائج میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related Posts