کراچی:ملک میں کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 31.40 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست 2020تک کی مدت میں کاروں کی درآمدات پر84.34 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 122.95 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں بسوں، ٹرکوں اوردیگربھاری گاڑیوں کی درآمدات میں کمی کاتناسب 42.20 فیصد ریکارڈکیاگیا۔جولائی سے لے کراگست تک کی مدت میں بسوں، ٹرکوں اوردیگربھاری گاڑیوں کی درآمدات پر26.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں 46.71 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران موٹرسائیکلوں کی درآمدات پر6.72 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 49.57 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات کا حجم 13.33 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں آٹوپارٹس کی درآمدات میں 38.81 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔