اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کے معاملے میں قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار میں شائع خصوصی مضمون میں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ عشروں کے دوران آئرلینڈ کی آبادی کے برابر غیر قانونی تارکینِ وطن نے رہائش اختیار کی جو قومی سلامتی پر سمجھوتہ ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM3OTMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4Mzc5MyAtINin2LMg2KjYp9ixINqp2KrZhtuMINii2KjYp9iv24wg2YjZiNm5INqI2KfZhNmG25Ig2qnbjCDYp9uB2YQg24HbktifINis2KfZhtim25IiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzNzk1LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL2VjcC12b3RlcnMtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itin2LMg2KjYp9ixINqp2KrZhtuMINii2KjYp9iv24wg2YjZiNm5INqI2KfZhNmG25Ig2qnbjCDYp9uB2YQg24HbktifINis2KfZhtim25IiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2YXYqtmI2YLYuSDYt9mI2LEg2b7YsSDZgdix2YjYsduMIDIwMjQg2YXbjNq6INuB2YjZhtuSINmI2KfZhNuSINi52KfZhSDYp9mG2KrYrtin2KjYp9iqINmF24zauiDZhdmE2qkg2qnbjCDaqdiq2YbbjCDYp9mT2KjYp9iv24wg2YjZiNm5INqI2KfZhNmG25Ig2qnbjCDYp9uB2YQg24HbktifINin2LMg2LPZhNiz2YTbkiDZhduM2rog2KfZhNuM2qnYtNmGINqp2YXbjNi02YYg2YbbkiDZiNmI2bnYsdiyINqp24wg2KrZgdi124zZhNin2Kog2KzYp9ix24wg2qnYsdiv24zautuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]
مضمون میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ اگست 2021 سے 16افغان شہری پاکستان پر خودکش حملوں میں ملوث نکلے۔ جب بھی افغان حکومت سے سکیورٹی مسائل پر بات چیت ہوئی تو پاکستان کو اپنے معاملات درست کرنے کا کہہ دیا گیا، پاکستان کو محفوظ ملک بنائیں گے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم اپنے معاملات درست کریں گے۔ سوشل میڈیا پر غیر قانونی تارکینِ وطن کے حوالے سے ہماری پالیسی پر بے شمار الزامات لگائے جارہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہم پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت ملک کے امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پاکستان نے کشادہ دلی سے غیرملکیوں کی اتنی بڑی تعداد کی میزبانی کی۔ پاکستانی قوم کا ڈی این اے مہمان نوازی سے عبارت ہے۔ تارکینِ وطن ٹیکس نادہندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تارکینِ وطن بلیک مارکیٹ میں کام کرکے ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ انہیں انڈر ورلڈ کے استحصال کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان نے 79ٹرانزٹ مراکز قائم کیے جن میں مفت کھانا، طبی سہولیات اور پناہ گاہ فراہم کی جارہی ہے۔ پاکستان تارکینِ وطن کو کئی مواقع دے چکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








