آج کا دن افواج کے بے مثال جذبے کا عکاس، ہم شہدا کو بھولے نہیں۔نگران وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آج کا دن مسلح افواج کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے جبکہ ہم شہدا کو بھولے نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 6 ستمبر کی مناسبت سے شکر پڑیاں میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول چڑھائے اور یادگارِ شہدا پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی کا پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

خطاب کے دوران نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 6ستمبر کا دن مسلح افواج کی جرأت و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے۔ شہدا نے ملک کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ہم اپنے شہدا کو بھولے نہیں۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ ہمارے شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ ہم شہدا کے خاندانوں کے مقروض ہیں۔ 6ستمبر کے شہدا کو آج کے دن خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ  ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدائے پاکستان ملی جوش و جذبے اور یکجہتی کے ساتھ آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد وطن پر جان لٹانے والے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

آج سے ٹھیک 58 برس پہلے 1965 کی جنگ میں پاک فوج نے دشمن کو شکستِ فاش دی، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

 

Related Posts