سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ریاض : سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب خام تیل کی اپنی یومیہ پیداوار میں جاری رضاکارانہ کٹوتی میں مزید تین ماہ کے لیے دسمبر 2023 کے آخر تک توسیع کرے گا۔

سعودی عرب کے وزارت توانائی کے مطابق اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں مملکت کی خام تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کا عالمی آبی تنظیم قائم کرنے کا اعلان

دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیداوارمیں کٹوتی کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ کٹوتی کو گہرا کرنے یا پیداوار بڑھانے پر غور کیا جا سکے۔

سرکاری ذریعے نے واضح کیا کہ پیداوار میں یہ کٹوتی مملکت کی جانب سے اپریل میں اعلان کردہ رضاکارانہ کمی کے علاوہ ہے جو دسمبر 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔

انہوں نےاس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اس اضافی رضاکارانہ کٹوتی کا مقصد تیل کی منڈیوں میں استحکام اور توازن کی حمایت میں مدد کے لیے اوپیک پلس کے اختیارکردہ احتیاطی کوششوں کومضبوط بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس دنیا میں قریباً 40 فی صد خام تیل کو پمپ کرتا ہے۔یہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی سربراہی میں اتحادی ممالک پر مشتمل ہے۔

Related Posts