بھارتی اداکارہ نین تارا کیخلاف جبل پور میں مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکارہ نین تارا کیخلاف جبل پور میں مقدمہ درج
بھارتی اداکارہ نین تارا کیخلاف جبل پور میں مقدمہ درج

معروف بھارتی اداکارہ نین تارا اور ان کی حالیہ فلم کے پروڈیوسر، ہدایتکار و دیگر کیخلاف بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور کے اومتی پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

اداکارہ نین تارا کیخلاف یہ مقدمہ ہندو مذہبی جماعت بجرنگ دل اور ہندو آئی ٹی سیل نے درج کروایا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ فلم اناپورانی کے ذریعے ہندؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

1 دسمبر کو ریلیز کی جانے والی فلم اناپورانی 29 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا، جس پر شدید تنقید ہوئی، اس کے بعد اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

حدیقہ کیانی اسکردو پہنچ گئیں، تصاویر وائرل

واضح رہے کہ فلم کے چند مناظر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ مندر کے پجاری کی بیٹی نین تارا بریانی بنانے سے پہلے حجاب پہن کر نماز ادا کرتی ہیں۔ اور پھر ان کے ایک دوست نے گوشت کاٹنے کیلئے ان کا برین واش کیا، پھر یہ دعویٰ کیا کہ بھگوان رام دیوی سیتا نے بھی گوشت کھایا۔

Related Posts