گیلپ سروے نے انکشاف کیا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرنے والے 64 فیصد پاکستانی کہتے ہیں کہ وہ خود عدالت نہیں گئے بلکہ مقدمات ان پر قائم کیے گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گیلپ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر 5 میں سے 3 سے زائد یعنی 64 فیصد پاکستانی جو عدالتوں میں کسی نہ کسی کیس کا سامنا کر رہے ہیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کیس ان پر مخالفین نے قائم کیا۔
آن لائن سروے کے نتائج کے مطابق مقدمات کا سامنا کرنے والے پاکستانیوں سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے کسی پر مقدمہ قائم کیا یا کسی اور نے آپ کے اوپر مقدمہ کیا جس کا آپ کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے؟
اس سوال کے جواب میں 64 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ کسی اور نے ہم پر مقدمہ قائم کر رکھا ہے۔ ہم نے کسی پر کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا۔ 28 فیصد نے تسلیم کیا کہ انہوں نے خود مقدمہ قائم کیا جبکہ 8 فیصد پاکستانیوں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور سوال کا جواب نہیں دیا۔
More than 3 in 5 (64%) Pakistanis who have an ongoing case in court claim that the case was filed against them (Gallup & Gilani Pakistan Poll)#courtcase #PakistanSupremeCourt #highcourt https://t.co/k0MPeeYwfq pic.twitter.com/MYEQ3WnF6z
— Gallup Pakistan (@GallupPak) April 2, 2020
یاد رہے کہ پاکستانی قوم کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہے، ہر 5 میں سے 4 پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
گیلپ سروے کے 4 روز قبل شائع کردہ نتائج کے مطابق ہر 5 میں سے 4 پاکستانی اپنے کچھ انسانی حقوق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قربان کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: ہر 5 میں سے 4 پاکستانی کورونا کے خلاف تیار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








