اسلام آباد :شہر اقتدار کے ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ڈی ایم اے میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،عوام پریشان ، شہری برتھ سرٹیفکیٹ کے لئے دربدر ہونے لگے۔
ڈی ایم اے میں میں برتھ سرٹیفکیٹ کی فیس 110 روپے ہے جبکہ سائلین سے 458روپے وصول کئے جارہے ہیں ،کیپٹل ڈویلپمنٹ اور ایس ایم بینک کی ملی بھگت سے شہریوں کو دن دہاڑے لوٹا جا رہا ہے ۔
شہر اقتدار کے شہری فلک شیر،اسد سعید، احمدبلال اور ظفر نے بتایا ہے کہ ہم لوگ کئی ہفتوں سے اپنے بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس بنوانے کے لئے سی ڈی اے ،ڈی ایم اے کےچکر لگا رہے ہیں لیکن ہمیں پریشان کیا جارہا ہے، بار بار دفتر کے چکر لگوائے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ برتھ سرٹیفکیٹ کی فیس 110 روپے ہے جبکہ سی ڈی اہلکار کہتے ہیں کہ ایس ایم بینک سے پے آرڈر بنوا کر لائیں تو ہی کاغذات قبول کئے جائیں گے۔
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ڈی ایم اے کافاصلہ بینک تقریباً اڑھائی کلومیٹر بنتا ہے اورٹیکسی پربینک جانا پڑتا ہے جس کا کرایہ 250 روپے بنتا ہے ،اتنی گرمی میں کبھی ٹیکسی بھی نہیں ملتی تو پیدل سے دو گھنٹے لگ جاتے ہیں اور خواتین کے لیے انتہائی مشکل ہے کہ اتنی گرمی میں پیدل جا کر کر بینک سے پے آرڈر بنوا کر کر لائیں ۔
سی ڈی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے پے آرڈر کے چارجز 350 روپے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ فیس صرف 110 روپے ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کے ساتھ ملی بھگت سے یہ سلسلہ جاری ہے ،سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران اس کمیشن سے اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں جب کہ ہم شہری عذاب میں مبتلا ہیں۔
پہلے سی ڈی اے میں برتھ سرٹیفکیٹ کی فیس وصول کر لی جاتی تھی لیکن اب یہ نیا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ اذیت میں مبتلا ہیں پھر اسی دفتر کے باہر اسٹامپ فروش کو بٹھایا گیا ہے اس سے بھی کمیشن وصول کی جا رہی ہے اگر اس سے اسٹامپ نہ بنوائیں تو پیپرز مسترد کر دیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:آربی سی کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں گھوسٹ ملازمین کے نام پر لاکھوں کے گھپلے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








