میلبور ن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منایا۔
آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش میں حارث رؤف پرتھ اسکارچرز کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن کے لیے ماسک لے کر آئے۔
میلبرن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران حارث رؤف نے پرتھ اسکارچرز کے پیٹرسن کو آؤٹ کرنے بعد پہلے سینیٹائزر لگانے کے انداز سے ہاتھ صاف کیے پھر جیب سے ماسک نکال کر لگایا۔
مزید پڑھیں: کورونا کا خطرہ، پی ایس ایل 7 میں شائقین کی تعداد کم کرنے کا امکان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








