وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1,535 روپے فی بوری رہی، جو پچھلے ہفتے کے 1,548 روپے کے مقابلے میں 0.84 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
اسی طرح جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1,542 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے 1,544 روپے کے مقابلے میں 0.13 فیصد کم ہے۔
شہری سطح کے اعداد و شمار کے مطابق اس ہفتے اسلام آباد میں اوسط قیمت 1,541 روپے فی بوری، راولپنڈی میں 1,522 روپے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 1,550 روپے، لاہور میں 1,582 روپے، فیصل آباد میں 1,510 روپے، سرگودھا میں 1,542 روپے، ملتان میں 1,536 روپے، بہاولپور میں 1,583 روپے، پشاور میں 1,516 روپے اور بنوں میں 1,450 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی شہروں میں قیمتیں کچھ یوں رہیں: کراچی میں 1,461 روپے، حیدرآباد میں 1,520 روپے، سکھر میں 1,600 روپے، لاڑکانہ میں 1,513 روپے، کوئٹہ میں 1,490 روپے اور خضدار میں 1,667 روپے فی بوری۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








