قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایک انوکھی فرمائش کردی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔
شعیب ملک نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دیے جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے اوقات کار کا تعین تو ایک اچھی بات ہے، لیکن صحت اور فٹنس کے مراکز کے اوقات پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر ملازمت پیشہ افراد اپنی ڈیوٹی کے بعد ہی جم جانے کا وقت نکالتے ہیں، اس لیے اگر اوقات کار میں توسیع کر دی جائے تو لوگ بہتر انداز میں اپنی صحت کا خیال رکھ سکیں گے۔
شعیب ملک کے مطابق صحت خوراک کی طرح ہی اہم ہے، اور اسی لیے جم کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ عوام زیادہ فعال اور فٹ رہ سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








