مکہ مکرمہ، حجر اسود اور کعبۃ اللہ کو معطر کرنے کی روح پرور تقریب

تازہ ترین

تازہ ترین

مکہ مکرمہ، حجر اسود اور کعبۃ اللہ کو معطر کرنے کی روح پرور تقریب
مکہ مکرمہ، حجر اسود اور کعبۃ اللہ کو معطر کرنے کی روح پرور تقریب

ریاض: مکۃ المکرمہ میں حجرِ اسود اور کعبۃ اللہ کو معطر کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی ہے جسے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار براہِ راست (لائیو) نشر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللہ کو معطر کرنے کی تقریب ظہر کی نماز سے قبل منعقد ہوئی۔ فرشِ حرم کی صفائی کیلئے اسمارٹ روبوٹ متعارف کرایا گیا جس کے ذریعے مقدس فریضہ سرانجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خانہ کعبہ کی رونقیں بحال، مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کےلیے تعداد کی حد ختم

 حرم کعبہ میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی شعائر اسلام کے خلاف قرار 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ میں اسمارٹ روبوٹ 4 گھنٹوں تک مسلسل 70 لیٹر پانی بھر کر صفائی پر مامور کردیا گیا۔ روبوٹ ایک گھنٹے میں 2045 مربع میٹر صفائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سعودی ٹی وی چینل نے تاریخ میں پہلی بار حجرِ اسود اور کعبۃ اللہ کو معطر کرنے کی تقریب براہِ راست دکھائی۔ 7 چھوٹے پتھروں پر مشتمل حجرِ اسود کا حجم کم سے کم 1 اور زیادہ سے زیادہ 2سینٹی میٹر ہے۔

حجرِ اسود میں شامل سنگی ٹکڑوں کو خالص چاندی سے بنے بڑے فریم میں خصوصی مواد سے منسلک کرکے نصب کیا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کیلئے مقدس پتھر کی حفاظت کرنا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کا اختتام ہوا۔خانہ کعبہ کی رونقیں پھر بحال کر دی گئیں۔ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لے تعداد کی حد ختم کردی گئی۔

وزارت داخلہ، سعودی عرب نے مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے تعداد کی حد کم و بیش 15 روز قبل ختم کی۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے اٹھایا گیا۔

Related Posts