چمن: شہید ساجد خان مہمند روڈ پر زوردار دھماکا،5 افرادجاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

چمن: شہید ساجد خان مہمند روڈ پر زوردار دھماکا،5 افرادجاں بحق
چمن: شہید ساجد خان مہمند روڈ پر زوردار دھماکا،5 افرادجاں بحق

چمن: صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا چمن کے علاقے شہید ساجد خان مہمند روڈ پر ہوا،جس وقت دھماکا ہوا اُس وقت جے یوآئی نظریاتی کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادرلونی کیگاڑی نزدیک تھی۔

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا،جسے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،جے یوآئی نظریاتی کے صوبائی امیرمولانا عبدالقادرلونی دھماکے سے محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں: حسن ہسپتال کے ایم ایس کے گھرمیں ڈکیتی،60 لاکھ کے سامان کا صفایا

Related Posts