”اصلی“ کا لوگو استعمال کرکے جعلی فوم فروخت کرنیوالا دکاندار گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

مولٹی فوم کا نام استعمال کرکے جعلی فوم فروخت کرنے والا جعل ساز دکاندار گرفتار
مولٹی فوم کا نام استعمال کرکے جعلی فوم فروخت کرنے والا جعل ساز دکاندار گرفتار

کراچی: پاکستان بازار میں پولیس کی کارروائی، جعلساز مولٹی فوم کی دکانوں پر پولیس کے چھاپے، دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف فوم بنانے والی کمپنی مولٹی فوم کے مالک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ پرائیوٹ فرمز کی کمپنی ڈائمنٹڈ پولیمر پرائیویٹ کے ایڈمن منیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ڈائمنڈ اصلی فوم کا غیر قانونی نام استعمال کرکے جعلی اور غیر معیاری فوم بیچا جارہا ہے جس سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

ملزم کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ آف پاکستان کے تحت مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے، یہ کاپی رائٹ صرف ڈائمنڈز فوم کے نام سے رجسٹرڈ ہے اور کوئی بھی فوم، گدے بنانے والی کمپنی اس کا نام استعمال نہیں کرسکتی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈائمنڈ پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایڈمن منیجر کی جانب سے ہمیں درخواست دی کہ لیاقت آباد پر موجود حامد برادرز کے نام سے دکاندار ڈائمنڈ فوم کے نام سے جعلی فوم سیل کررہا ہے۔ جس کا ثبوت دکان کی رسید اور جعلی وارنٹی کارڈ ہے۔

ایڈمن منیجر کی درخواست میں  قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی جس بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 66-A/76کاپی رائٹ ایکٹ 1992کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts