عازمین حج کیلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی

تازہ ترین

تازہ ترین

عازمین حج کیلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی
عازمین حج کیلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی

جدہ: سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عازمین حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں حجاج کے لئے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے حج اسکیم کے اخراجات کا اعلان کر دیا

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازم ہے۔سعودی ایوی ایشن نے اس سے پہلے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔

Related Posts