اسٹاک مارکیٹ میں 300سے زائد پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 300سے زائد پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 300سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملے، جس کے باعث KSE-100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

بدترین مہنگائی کے خدشات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو توڑا۔ سیاسی پیش رفت کے بارے میں وسیع غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ کے زوال کو بڑھا دیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 322.10 پوائنٹس یا 0.75 فیصد کمی کے ساتھ 42,756.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سیشن کے دوران 334 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر 98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ سبز، 207 کے حصص کے بھاؤ سرخ اور 29 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:اوگرا کا رواں ماہ کیلئے ایل پی جی کی قیمت 13 روپے کم کرنے کا اعلان

مجموعی طور پر تجارتی حجم بڑھ کر 194.39 ملین حصص ہو گیا جبکہ منگل کو 285.34 ملین شیئرز تھے۔ دن کے دوران حصص کی مالیت 5.34 ارب روپے رہی۔

Related Posts