مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے چارج سنبھال لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مزار قائد پہ گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک آرمی کی یونٹ 9 سندھ نے مزار قائد کے گارڈ کا چارج چھوڑا، جبکہ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اس کی جگہ چارج سنبھالا۔

پاک آرمی کی یونٹ نے اس سے قبل ترتیب، پروٹوکول اور شیڈول کے مطابق مزار قائد پر چار مہینے تک کے گارڈ کے فرائض انجام دیے، گارڈ کی تبدیلی کی تقریب میں اگلے چار مہینے کیلے گارڈ کے فرائض پاکستان نیوی کے سپرد کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ نے خصوصی ایلچی سوڈان بھیجنے کا اعلان کردیا

تقریب کے بعد پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے اپنے فرائض سنبھال لئے۔ گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر پی این ایس دلاور کیپٹن سرفراز احمد قریشی تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے مزار پہ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوان قاری محمد شمس الدین نے مہمان خصوصی کی سرکردگی میں فاتحہ خوانی کے کے فرائض انجام دیے۔

Related Posts