چیٹ جی پی ٹی نے ایک اور نہایت مفید فیچر کا اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

اوپن اے آئی نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک ایسا کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے جو ایسی کسی اور سروس میں دستیاب نہیں۔

برانچ کنزرویشن نامی اس فیچر سے صارفین ایک ہی مرکزی چیٹ میں متعدد تھریڈز پر چیٹ جی پی ٹی سے بات چیت کرسکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کیا گیا۔

اس فیچر میں جب آپ کسی موضوع پر چیٹ جی پی ٹی سے بات کرتے ہیں تو اسی سے جڑے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا جاسکے گا جبکہ اوریجنل چیٹ اپنی جگہ برقرار رہے گی۔

مثال کے طور پر ایک مارکیٹنگ ٹیم چیٹ جی پی ٹی سے کسی اشتہار کا آئیڈیا حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تو وہ مرکزی چیٹ میں الگ برانچز بناکر فارمل، ان فارمل یا پر مزاح ٹونز پر مبنی آئیڈیاز حاصل کرسکے گی۔

یہ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی کے تمام صارفین کو دستیاب ہے یعنی اس سروس کے مفت صارفین بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ البتہ اس کے لیے چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کی ضرورت ہوگی جبکہ یہ فیچر فی الحال ویب ورژن میں دستیاب ہے۔

اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اے آئی بوٹ میں کسی چیٹ کے نیچے موجود کاپی پیسٹ جیسے آپشنز کے برابر میں دیے گئے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے برانچ ان نیو چیٹ آپشن کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے پر ایک نئی چیٹ تھریڈ بن جائے گی جس میں اوریجنل چیٹ کا تمام مواد موجود ہوگا۔

بنیادی طور پر اس فیچر سے آپ کسی ایک درخت کی شاخوں کی طرح مختلف چیزوں پر بات کرسکیں گے جبکہ مرکزی چیٹ اپنی جگہ محفوظ رہے گی۔

Related Posts