مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 14ویں نو منتخب اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری لطیف اکبر نے اسپیکر آزاد کشمیر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے 19 ووٹ لے کر یہ کامیابی حاصل کی۔
رکن آزاد کشمیر اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر کے الیکشن کے دوران تحریکِ انصاف کے اراکین نے ایوان میں موجودگی کے باوجود ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، تاہم اسپیکر کا انتخاب کر لیا گیا۔
اسپیکر کے انتخاب پر اپوزیشن اور تحریکِ انصاف کے چوہدری مقبول نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تاہم اسپیکر کے ساتھ ساتھ نو منتخب ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض گجر نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نو منتخب اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف اور سینئر پارلیمنٹیرین کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ پی پی پی کے علاوہ ن لیگی اراکین نے بھی ان کو ووٹ دے کر منتخب کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رکن آزاد کشمیر اسمبلی سابق وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا۔
رکن آزاد کشمیر اسمبلی سابق وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے گزشتہ ماہ گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حامد رضا سیالکوٹ میں پھوپھو زاد بھائی کا جنازہ پڑھانے قبرستان آئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








