انقرہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے 2 روزہ دورۂ ترکی کے دوران ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جس سے پاک ترکی تعلقات میں مزید پیشرفت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اے پی پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
دورۂ ترکی کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے متعدد کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ انادولو گروپ سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے پاکستانی ملازمین رکھنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری پر گروپ کی پالیسی کی تعریف کی۔
گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے مختلف شعبہ جات بشمول زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیرات کے شعبہ جات میں اسٹرٹیجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ تمام تر ملاقاتوں کے دوران تجارتی اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا گیا۔
قبل ازیں پاکستان اور ترکی نے گزشتہ برس اگست کے دوران تاریخی ٹریڈ اِن گڈز ایگریمنٹ پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین روایتی و غیر روایتی مصنوعات کی تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








