چوہدری شجاعت باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بن گئے؟ سچائی جان لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے ہیں۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اتنا بلند ہے کہ انہیں ایسے عہدوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل طارق حسن ایک وفد کے ساتھ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے گئے جہاں انہوں نے فیڈریشن کے کاموں اور چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی۔

مصطفیٰ ملک نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ماضی میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں اور اس وقت ان کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین اس اہم عہدے پر فائز ہیں۔ چوہدری شافع کی قیادت میں پاکستان نے کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت کو تاریخی شکست دی جو ایک بہت بڑا فخر ہے۔

طویل عرصے سے علیل بزرگ سیاستدان چودھری شجاعت باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ منتخب، سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان

انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں غلط فہمی پیدا کی گئی اور ایک چھوٹی سی لغوی غلطی کو غلط معنی دے کر پیش کیا گیا جو حقیقت سے دور ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان ہمیشہ کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کرتا رہا ہے اور اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Posts