چہلم امام حسین، ملک بھر میں مجالس اور جلسے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

تازہ ترین

تازہ ترین

چہلم امام حسین
(فوٹو: آن لائن)

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چہلم امام حسین کے موقعے پر مجالس اور جلسے جلوس کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چہلم امام حسین کے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں پولیس اہلکاروں اور افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ہوگا۔

کراچی میں چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کا مرکزی جلوس نشتر روڈ سے نکلے گا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے مقررہ راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چہلم امام حسین کے موقعے پر سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ شب 12 بجے سے ہی انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بند ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، چہلم امام حسین کے موقعے پر ملک بھر میں جلسے جلوس نکالے جائیں گے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے روایتی مقامِ اختتام پر منتشر ہوجائیں گے۔

Related Posts