دریائے چناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

دریائے چناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب آگئے
دریائے چناب میں طغیانی، 20 دیہات زیرِ آب آگئے

ملک میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث دریائے چناب میں طغیانی آنے کی وجہ سے 20 دیہات زیرِ آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں طغیانی آنے کی وجہ سے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔

محکمہ آب پاشی کا کہنا ہے کہ جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حب ڈیم مکمل بھرنے کے نشان سے بھی کئی فٹ اوپر چلا گیا

خانکی کے مقام پر پانی کا اخراج 1 لاکھ 54 ہزار 890 کیوسک ہے، پانی کی یہ سطح ضلع حافظ آباد کےعلاقوں میں بھی سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اضلاع کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

حکام کی جانب سے ملحقہ اضلاع کوحفاظتی اقدامات کرنے اور ریلیف کیمپس کے قیام کو عمل میں لانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

Related Posts