ماؤں کی قدر کریں جب تک وہ آپ کے پاس ہیں، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

ماؤں کی قدر کریں جب تک وہ آپ کے پاس ہیں، مریم نواز
ماؤں کی قدر کریں جب تک وہ آپ کے پاس ہیں، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے والدہ کی چوتھی برسی کے موقع پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنماء ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ پیاری امی کی چوتھی برسی کے موقع پر میرا پیغام ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس ماں جیسی رحمت موجود ہے، ان کی قدر کریں جب تک وہ آپ کے پاس ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید لکھا کہ کیونکہ ان کی شفقت نہ پانے اور غیر موجودگی کا درد وہ تکلیف ہے جو آپ کا کبھی پیچھا نہیں چھوڑتا، مریم نواز نے اپنی والدہ کے لیے جنت الفردوس کی دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں:اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل دنیا بھر میں سیلاب زدگان کی آواز بن گئے۔وزیراعظم

یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018 کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔جن کی میت کو پاکستان میں لاکر تدفین کا عمل مکمل کیا گیا تھا۔

Related Posts