چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ کے کورونا کے ٹیسٹ منفی آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

EX-CJP GULZAR AHMED SEEKS FOOLPROOF SECURITY FROM GOVT

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد اور ان کے اہل خانہ کے کورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کی رپورٹس نیگٹو آئی ہیں۔

سپریم کورٹ کے عملے کے ایک رکن میں اس مرض کی تشخیص ہونے کے بعد چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ کی اسکریننگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق انفیکشن کی تشخیص کے بعد نائب قاصد محمد احسان کو پولی کلینک منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں انہیں آئیسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

پیر کے روز سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں حکومت سے کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کوکورونا سے نمٹنے کے معاملے میں ناکامی پراپنے عہدے سے ہٹا دیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس مظہر عالم خان مندوخیل ، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل پہلے ازخودنو کیس کی سماعت کی تھی۔

مزید پڑھیں:کورونا کے معاملے پرہم قومی اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہے، رضا ربانی

چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں وفاقی حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts