اسلام آباد: چیف سیکرٹری نے مری کے مقامات لوئر ٹوپہ، جھیکا گلی روڈ، کلڈنہ روڈ اور دیگر مقامات پر برف ہٹانے اور ٹریفک رواں رکھنے کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری نے اپنے دورہ مری کے دوران ہدایات دیں کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسران امدادی کاموں کی نگرانی کیلئے مری میں موجود رہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے مزید سڑکوں کو ون وے کیا جائے، برفباری سے قبل برف ہٹانے اور گاڑیاں اٹھانے والی مشینری چوکنگ پوائنٹس پر منتقل کر دی جائے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ برفباری کی شدت کی صورت میں سیاحوں کے قیام کیلئے مقامات کا تعین کر لیا جائے۔ مری کے داخلی راستے پر تین چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔
مزید پڑھیں: مری میں سیاحوں کو لوٹنے والے ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








