مری میں سیاحوں کو لوٹنے والے ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

MURREE HOTELS

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے مری میں سیاحوں کو شدید بری باری کے دوران لوٹنے والے ہوٹلوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

ایک ہوٹل کو مبینہ طور پر بھاری کرایہ وصول کرنے اور سیاحوں کو مہنگے داموں کھانا فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کمروں کے زائد کرایہ مانگنے کی رسید سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی۔

دوسری جانب مری میں افسوسناک سانحہ پیش آنے کے بعد مری اور گلیات میں آنے پر پابند عائد کی گئی تھی جس میں مزید 24گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مری داخلے پر پابندی میں توسیع کا اعلان کیا جبکہ گزشتہ روز کا حکومت کی جانب سے توسیع کا وقت آج رات 10 بجے ختم ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:سانحہ مری: کیا صرف حکومت ذمہ دارہے؟

وزیر داخلہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کا مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں پر اطلاق نہیں ہوگا، پابندی کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لے کرکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 23 افراد کی موت کے بعد مری آنے جانے والے راستے بند ہیں اور مری میں فضا سوگوار ہے، سیاحوں کے ملکہ کوہسار آنے پر پابندی برقرار ہے جبکہ مری میں مرکزی شاہراہوں سے برف ہٹادی گئی ہے۔

مری کی تمام سڑکوں سے برف ہٹادی گئی ہے، کلڈنہ باڑیاں روڈ پر پھنسی گاڑیوں کو بھی مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ برفباری کے دوران سیاح گاڑیاں چھوڑ کر ہوٹلوں اور کیمپوں میں چلے گئے تھے۔

Related Posts