کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حیدری کے مقام کے قریب فلیٹ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے فلیٹ میں آگ لگ گئی، خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ لگنے سے بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچی اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق فلیٹ کا ملبہ گرنے سے متاثرہ عمارت کے ساتھ خالی پلاٹ میں کھڑی گاڑیوں کو اور دھماکے سے متاثرہ عمارت سے متصل ایک اور رہائشی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








