پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت اور چاندی کی قدر میں اضافے کا رجحان زور پکڑ گیا جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 33ہزار 562روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ہفتے کو جاری کیے گئے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔
ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 7ہزار 100روپے کے اضافے سے 5لاکھ 33ہزار 562روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے بڑھ کر 4لاکھ 57 ہزار 443 روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ چاندی 374 روپے کے اضافے سے 8ہزار 948 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 321روپے کے اضافے سے 7ہزار 671روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر اضافے سے 5ہزار 108 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








