اسلام آباد میں چڑیا گھر بند ہونے سے بچے غمزدہ، وزیر اعظم سے نوٹس کی اپیل کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

children are saddened by the closure of the zoo in Islamabad

اسلام آباد : شہر اقتدار میں چڑیا گھر بند ہونے کی وجہ سے اردگرد کے دکاندار بھی متاثر ہوئے ،چڑیا گھر دیکھنے کے شوقین بچے بہت پریشان ہیں۔

ایک چھوٹی بچی کا کہنا تھا کہ تبدیلی آئی اور چڑیا گھر بند کر دیا گیا ،چڑیا گھر دیکھنے کے لیے آنے والے خواتین و مرد حضرات اور بچوں نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں چڑیا گھر قائم ہے جن میں ہر طرح کے جانور اور پرندے رکھے گئے ہیں جہاں پر بچوں کو وزٹ کروایا جاتا ہے ۔

بچوں کا کہنا ہے کہ ان کو جانور دکھائے جاتے ہیں جو جانور ان کی کتابوں میں تصویر کی صورت میں موجود ہوتے ہیں جبکہ حمزہ علی عباسی کی بات سے ہم ایگری نہیں ہیں کہ تمام چڑیا گھر بند کیے جائیں ،بچوں کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن ہم تفریح کے لیے چڑیا گھر آتے تھے اور خوب انجوائے کرتے تھے جانوروں کو دیکھتے تھے ۔

بچوں نے کہا کہ ہم جانوروں کے ساتھ تصویریں بنواتے تھے لیکن اب اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے نے چڑیا گھر بند کرکے ہمیں غمزدہ کردیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ چڑیا گھر کھول دے تاکہ ہماری سرگرمیاں یونہی بحال رہیں ۔

ہم وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کو ہنگامی بنیادوں پر کھول دیا جائے، چڑیا گھر کے ارد گرد دکانداروں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کی رونقیں ماند پڑنے سے ہمارا کاروبار بھی تباہ ہوگیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم پہلے تقریباً دو ہزار سے زائد روزانہ کما لیتے تھے لیکن اب چڑیا گھر بند ہونے سے سارا دن بمشکل دو یا تین سو روپے کماتے ہیں ہم بھی وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس چڑیا گھر کو دوبارہ کھولا جائے یا اس کی جگہ پارک بنا دیں تاکہ ہمارا روز گار بھی چلتا رہے۔

ایک ننھی بچی کا کہنا تھا کہ عمران خان انکل ہر جگہ کو یونیورسٹی نہ بنائیں یہ ہمارا بچوں کا چڑیا گھر ہے اس کو چڑیا گھر ہی رہنے دیا جائے اور ہم بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر اقتدار کا چڑیا گھر سب سے زیادہ بڑا اور خوبصورت بنائیں تاکہ پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد کا چڑیا گھر دیکھنے کے لئے آئیں جب کہ سی ڈی اے کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں نیا اور بہت بڑا چڑیا گھر بنائیں گے۔

Related Posts